الیکشن کمیشن ویجی لینس کمیٹی نے لیاقت جتوئی کے بیان کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن ویجی لینس کمیٹی نے لیاقت جتوئی کے بیان کا نوٹس لے لیا
الیکشن کمیشن ویجی لینس کمیٹی نے لیاقت جتوئی کے بیان کا نوٹس لے لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کی ویجی لینس کمیٹی نے لیاقت جتوئی کے بیان کا نوٹس لے لیااور انہیں بلانے کافیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ڈی جی لا محمد ارشد کی زیرصدارت ویجی لینس کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں سٹیٹ بینک، ایف بی آر ، نادرااور ایف بی آر حکام نے شرکت کی۔ویجی لینس کمیٹی نے پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی کے بیان کا نوٹس لے لیا،ویجی لینس کمیٹی نے پی ٹی آئی رہنما کوبلانے کافیصلہ کیاہے۔کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ لیاقت جتوئی سے دستاویزی ثبوت مانگے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے سیف اللہ ابڑو پرسینیٹ ٹکٹ کیلئے35 کروڑ روپے دینے کا الزام لگایا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -