سینیٹ ہو یا قومی اسمبلی ،ہماری ترجیح عوامی مفاد ہے،مافیاز کو شکست دینگے، وزیراعظم عمران خان

 سینیٹ ہو یا قومی اسمبلی ،ہماری ترجیح عوامی مفاد ہے،مافیاز کو شکست دینگے، ...
 سینیٹ ہو یا قومی اسمبلی ،ہماری ترجیح عوامی مفاد ہے،مافیاز کو شکست دینگے، وزیراعظم عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ ایک طرف پورامافیا کھڑا ہے، ہم نظام میں تبدیلی لا رہے ہیں، سینیٹ ہو یا قومی اسمبلی ،ہماری ترجیح عوامی مفاد ہے ، ہمیں سٹیٹس کو اورمافیا کوشکست دینی ہے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں تمام اتحادی جماعتوں نے شرکت کی،خوشگوارماحول میں وزیراعظم نے اتحادیوں سے بھی گفتگوکی،تمام اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان پر اعتمادکااظہارکیا اورتمام ارکان نے حفیظ شیخ کو ووٹ دینے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف پورامافیا کھڑا ہے، ہم نظام میں تبدیلی لا رہے ہیں، لوٹ مار کا بازار ختم کرکے غریب کے حالات بہتر کرنا چاہتے ہیں، سینیٹ ہو قومی اسمبلی ،ہماری ترجیح عوامی مفاد ہے ،ہمارا مشن فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے،سٹیٹس کو اورمافیا کوشکست دینی ہے 
وزیراعظم نے کہاکہ سینیٹ ہماری آواز ہے، حفیظ شیخ کامیاب ہونگے،اس بار سینیٹ میں ہماری تعدادزیادہ ہوگی،انشااللہ فتح ہماری ہو گی ۔