بلاو ل بھٹو کی مریم نواز کو عشائیے میں شرکت کی دعوت لیکن مریم نواز نہیں جائیں گی :نجی ٹی وی کا دعویٰ

بلاو ل بھٹو کی مریم نواز کو عشائیے میں شرکت کی دعوت لیکن مریم نواز نہیں جائیں ...
بلاو ل بھٹو کی مریم نواز کو عشائیے میں شرکت کی دعوت لیکن مریم نواز نہیں جائیں گی :نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کے انتخابات میں صرف کچھ گھنٹوں کا ہی وقت رہ گیاہے اور اس وقت سیاست میں جوڑ توڑ کیلئے کوششیں عروج پر ہیں جبکہ آج سندھ اسمبلی میں حیران کن واقعہ بھی دیکھنے میں آیا جہاں باغی رکن کریم گبول کی پی ٹی آئی رہنماﺅں کے ہاتھوں پٹائی بھی ہو گئی ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو عشائیے میں شرکت کی دعوت دی ہے لیکن ان کا شرکت کا امکان نہیں ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو عشائیے میں شرکت یقینی بنانے کی درخواست کی ہے لیکن مریم نواز ممکنہ طور پر اپنی بیٹی کی سالگرہ کے باعث عشائیے میں شریک نہیں ہو سکیں گی ۔

دوسری جانب نجی ٹی وی سماء نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کو عشائیے میں شرکت کی دعوت دی ہے لیکن انہوں نے مریم نواز کو کھانے پر نہیں بلایا ہے جبکہ حمزہ شہباز کو عشائیے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور وہ بلاول بھٹو کی دعوت پر شریک ہونے کیلئے جائیں گے۔مریم نواز چار مارچ کو ن لیگ کے جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔

مزید :

قومی -