سینیٹ انتخابات کی گونج کے دوران ہی ن لیگ نے مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری کردیا

سینیٹ انتخابات کی گونج کے دوران ہی ن لیگ نے مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری ...
سینیٹ انتخابات کی گونج کے دوران ہی ن لیگ نے مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ویب ڈیسک)  مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے خلاف رواں ماہ اعلان کئے گئے لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری کردیا ہے،  3 مارچ کو میانوالی، 5 مارچ کو گوجرانولہ اور منڈی بہاوالدین، 6 مارچ کو گجرات اور چکوال میں ن لیگ احتجاج کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ سے قبل اپنے کارکنوں کو فعال کرنے اور حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے پنجاب میں احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کا اعلان کردیا ہے۔شیڈول کے تحت لودھراں، سیالکوٹ اور نارووال میں 7 مارچ کو احتجاج کیا جائے گا، پاکپتن میں 11 مارچ جب کہ وہاڑی میں12 مارچ کو احتجاج ہوگا، اٹک میں 5 مارچ، 13 مارچ اور 20 مارچ کو تین احتجاج کیے جائیں گے، ضلع راولپنڈی میں (ن) لیگ کا احتجاج 13 مارچ جبکہ پنڈی سٹی میں احتجاج 5 مارچ کو ہوگا، رحیم یار خان میں ن لیگ کا احتجاج 17 اور 20 مارچ کو ہوں گے۔ لاہور، فیصل آباد ، قصور، شیخوپورہ، جہلم، لیہ ، راجن پور میں احتجاج کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ اپوزیشن کے اتحاد میں شامل جماعتوں نے 26 مارچ کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔

مزید :

سیاست -