اپوزیشن کو کچھ نہیں ملے گا، اسد عمر کا دعویٰ

اپوزیشن کو کچھ نہیں ملے گا، اسد عمر کا دعویٰ
اپوزیشن کو کچھ نہیں ملے گا، اسد عمر کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ  سینیٹ الیکشن  کیلئے جمہوریت کے نام پر سب کچھ کرنے کے باوجود انہیں کچھ نہیں ملے گا۔

اپنے ایک ٹویٹ  میں  اسد عمر نے کہا کہ اس وقت کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں،اسمبلی فلور پر دھینگا مشتی ہو رہی ہے،عوام جمہوریت کا سیاہ ترین روپ دیکھ رہے ہیں اور یہ سب جمہوریت کے نام پر ہو رہا ہے،ملنا اس کے بعد بھی ان کو کچھ نہیں لیکن کاش اس مکروہ کاروبار کو کم سے کم آئندہ کے لئےختم کیا جا سکے۔ 

مزید :

قومی -