اپنے ارکان کو ’بغاوت‘ سے روکنے کیلئے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اہم شخصیت  کو میدان میں لے آئی

اپنے ارکان کو ’بغاوت‘ سے روکنے کیلئے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اہم شخصیت  کو ...
اپنے ارکان کو ’بغاوت‘ سے روکنے کیلئے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اہم شخصیت  کو میدان میں لے آئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کل کے سینیٹ الیکشن میں اپنے ارکان کو ممکنہ بغاوت سے روکنے اور اپنے ہی امیدواروں کے ووٹ یقینی بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت نے ان کی ملاقات اہم شخصیت سے کرادی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کی اہم شخصیت سے ملاقات ڈیفنس کے علاقے میں کرائی گئی۔ اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے 12 اراکین سندھ اسمبلی موجود تھے۔ اس ملاقات کے بعد ہی تمام اراکین اسمبلی کو ہوٹل منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی تاکہ ان سے ’مخالف قوتیں‘ رابطہ کرکے ان کا ووٹ نہ خرید سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے ایک نوجوان رکن اسمبلی  نے سینیٹ انتخابات کی رائے پر اظہار ناراضی بھی کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -