حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ، 5 افراد زخمی 

حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ، 5 افراد زخمی 
حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ، 5 افراد زخمی 

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )حوثی باغیوں کے سعودی عرب کے صوبہ جازان میں میزائل حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے میزائل حملہ  صوبہ جازاں کے ایک گاؤں پر کیا  جس کے نتیجے میں پانچ  افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک  ہے۔ میزائل گرنے سے  دو مکان، ایک جنرل اسٹور اور تین گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔زخمی ہونے والوں میں تین  سعودی اور دو یمنی شہری شامل ہیں۔تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -