یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے ووٹوں کی خریداری  شروع کردی، تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آگئی

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے ووٹوں کی خریداری  شروع کردی، تہلکہ خیز ویڈیو ...
یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے ووٹوں کی خریداری  شروع کردی، تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آگئی
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی سے ووٹوں کی خریداری کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی خفیہ کیمرے سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی حیدر گیلانی پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کر رہے ہیں اور ان کا ووٹ خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ علی حیدر گیلانی نے پی ٹی آئی ایم این اے کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹ خریدنے کی یہ ویڈیو گزشتہ ہفتے کی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی اسلام آباد سے نشست کیلئےاپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ ان کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار  عبدالحفیظ شیخ کے ساتھ ہے۔