لمبی زندگی کے لیے روزانہ کھانے میں کیا کھانا چاہیے؟ تازہ تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے بتادیا

لمبی زندگی کے لیے روزانہ کھانے میں کیا کھانا چاہیے؟ تازہ تحقیق کے بعد ...
لمبی زندگی کے لیے روزانہ کھانے میں کیا کھانا چاہیے؟ تازہ تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے بتادیا
سورس: Pxhere

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ ہمیں صحت مند رہنے اور طویل عمر پانے کے لیے روزانہ سبزیوں اور پھلوں کے پانچ پورشن کھانے چاہئیں تاہم اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ان پانچ پورشنز کے متعلق ایک تنبیہ کر دی ہے ورنہ ان پانچ پورشنز کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے دنیا بھر سے 20لاکھ لوگوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے نتائج میں بتایا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کے پانچ پورشن روزانہ کھانا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے مگر یہ تبھی فائدہ مند ہو گااور آپ طویل عمر پا سکیں گے جب ان میں ایک خاص تناسب رکھا جائے گا اور کچھ مخصوص سبزیاں وغیرہ ان میں شامل نہیں ہوں گی۔ 
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ روزانہ 2پورشن پھل اور 3پورشن سبزیاں ہونی چاہئیں۔ سبزیوں میں نشاستے کی حامل سبزیاں، مٹر وغیرہ، اور آلوﺅں کا اس حوالے سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اسی طرح پھلوں کے جوس کا بھی طویل العمری کے حوالے سے کوئی فائدہ سامنے نہیں آیا۔ اس کی بجائے پھل کھانا قبل از وقت موت کے خطرے میں کمی لاتا ہے۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے جریدے کیلکولیشن میں شائع ہونے والے اس تحقیق کے نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ روزانہ پھلوں کے 2اور نشاستے کے بغیر سبزیوں کے 3پورشن کھانے سے انسان کو دل کی بیماریاں اور کینسر لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے اور وہ طویل عمر پاتا ہے۔واضح رہے کہ ایک پورشن کا وزن سائنسدانوں نے 80گرام بتایا ہے، جو آم یا سیب کی دو بڑی قاشوں یا ایک گاجر کے برابر ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -