کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، دہشت گرد گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

 کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، دہشت گرد گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات سامنے ...
 کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، دہشت گرد گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حساس ادارے اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے  مشترکہ کارروائی میں کالعدم سندھ ریوولیشن آرمی( ایس آر اے ) سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سجاد عرف ببلو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے  مطابق  دہشت گرد کو کراچی کے علاقہ موسمیات چورنگی سےخفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ ،اسلحہ اور دیگر چیز یں برآمد ہوئی ہیں۔ دوران تفتیش ملزم نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ اپنے اعترافی بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے ٹریننگ کے دوران خود کار ہتھیار چلانے اور دہشتگردانہ کارروائی پر مہارت حاصل کی۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ  سیکیورٹی اداروں کے چھاپے کی وجہ سے ایس آر اے کی چائنز وین پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام ہوئی۔ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جشن آزادی کی ریلیوں پر بھی حملوں کی منصوبہ بندی کرچکے تھے، تاہم سخت سیکیورٹی کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔

مزید :

قومی -