یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو ، اسد عمر بھی کھل کر بول پڑے

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو ، اسد عمر بھی کھل کر بول پڑے
یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو ، اسد عمر بھی کھل کر بول پڑے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی آئین کو پامال کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کی ووٹوں کی خریداری کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اپنے رد عمل میں اسد عمر نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کی بے توقیری ہو رہی ہے، علی حیدر گیلانی  آئین کو پامال کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا یہ طریقہ کار نیا نہیں ہے لیکن ان کو کچھ نہیں ملنا۔ دو دن سے بکرا منڈی لگی ہوئی ہے، یہ پاکستان کے خطاوار لوگ ہیں۔

خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ پی ٹی آئی ایم این اے سے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ کا سودا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی حیدر گیلانی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بھی بتا رہے ہیں۔

مزید :

قومی -