ِ’ ہم کچھ دیر میں الیکشن کمیشن کے دفتر جائیں گے اور۔۔۔‘یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہباز گل کا بڑا اعلان

ِ’ ہم کچھ دیر میں الیکشن کمیشن کے دفتر جائیں گے اور۔۔۔‘یوسف رضا گیلانی کے ...
ِ’ ہم کچھ دیر میں الیکشن کمیشن کے دفتر جائیں گے اور۔۔۔‘یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہباز گل کا بڑا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی  شہباز گل نے کہا ہے کہ  یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنےکے طریقے بتانے  کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن کو یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینا چاہیے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم کچھ دیر میں الیکشن کمیشن کے دفتر جائیں گے اور اپنے مطالبات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں گے۔ سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن میں  جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم دیا، مگر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس میں بہت زیادہ وقت لگے گا۔ حالانکہ ہمیں الیکشن کمیشن نے  کہا تھا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کریں گے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات پر اس طرح عمل نہیں کیا جیسے ہونا چاہیے تھا۔ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ انتخابات میں چوری چکاری ہوتی ہے۔ 
شہباز گل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے نااہل ہوئے شخص کا بیٹا خرید و فروخت کررہا ہے  اور لوگوں کو ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتارہا ہے۔ یہ خاندانی طور پر ان کاموں میں ماہر ہیں۔ممبران اسمبلی کی جان کو خطرہ ہے، سندھ میں بھی انہوں نے  مار کٹائی کی، پریشر  ڈال کر اراکین اسمبلی کی ویڈیوز بنائی گئیں۔ گزشتہ 50 سال سے مافیا کا ملک میں راج تھا، گیلانی صاحب کے صاحبزادے نے جو گل کھلائے ہیں اس سے واضح ہوگیا کہ اپوزیشن صاف اور شفاف الیکشن نہیں چاہتی۔

مزید :

قومی -