برطانیہ میں سال 2021کے بجٹ میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے ساڑھے تین کھرب روپے کا پیکج مختص

برطانیہ میں سال 2021کے بجٹ میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے ساڑھے تین کھرب روپے کا ...
برطانیہ میں سال 2021کے بجٹ میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے ساڑھے تین کھرب روپے کا پیکج مختص
سورس:   twitter/@MBCTVODISHA

  

لندن(مجتبیٰ علی شاہ)برطانیہ میں سال2021کے بجٹ کے لیے کورونا ویکسی نیشن کے لیے ساڑھے تین کھرب روپے مختص کردئیے ۔برطانیہ کے کورونا ویکسی نیشن پروگرام کے تحت 31 جولائی تک ہر بالغ فرد کو پہلی خوراک فراہم کرنے کے ہدف تک پہنچنے میں مدد کے لئے بجٹ میں اضافی 1.65بلین پاﺅنڈز (تین کھرب 51ارب دو کروڑ گیارہ لاکھ83 ہزار دو سو روپے) مختص کئے جا رہے ہیں۔برطانوی چانسلر اپنی بجٹ تقریر میں یہ اعلان کریں گے کہ پروگرام کے موجودہ فنڈز میں سے22 ملین پاﺅنڈز آزمائشی طور پر یہ دیکھنے کے لئے استعمال کئے جائیں گے کہ آیا ویکسین کی مختلف خوراک کی آمیزش بھی سود مند ہے یا نہیں۔

برطانیہ میں 20 ملین سے زائد افراد کو پہلی خوراک دی جا چکی ہے اور این ایچ ایس انگلینڈ اب 60سے 63سال کے افراد کو ویکسین لینے کے لئے کہہ رہا ہے۔برطانوی چانسلر رشی سونک نے کہا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ ہم اس رفتار کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے آپ کو وائرس سے بچانے کا مطلب یہ ہے کہ ہم پابندیاں ختم کرسکیں گے، اپنی معیشت کو دوبارہ بحال کر سکیں گے اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور ترقی کی ترغیب دینے پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔ویکسینز پر ہونے والے ٹرائلز میں اس بات کی تحقیق بھی کی جائے گی کہ کیا تیسری خوراک موثر ثابت ہوسکتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -