ووٹ ضائع کرنے کی ہنگامہ خیز ویڈیو ، بلاول بھٹو بھی میدان میں آگئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ووٹ ضائع کرنے والی ویڈیو سے اپوزیشن کی کردار کشی کی جارہی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد کی وجہ سے سلیکٹڈ پریشان ہے۔ عمران خان کو پسینہ کیوں آرہا ہے؟ اب عمران خان کے لیے بھاگنے کو جگہ نہیں ہے۔ ہم ہر سچوئشن کے لیے تیار ہیں۔یہ حکومت کوئی عوامی مسئلہ حل نہیں کررہی۔تین سال سے یہ حکومت کسی مسئلے کا حل نہیں کرپارہی۔ان سے اپنے ممبران اسمبلی کے مسئلے حل نہیں ہورہے۔
انکا کہنا تھا کہ کل عوام کو خوشخبری دیں گے،عمران خان کی جانب سے اپنے اراکین پر پیسہ استعمال ہورہا ہے۔ہم ہر ممبر پر زور دے رہیں ہیں کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں۔