سینیٹ الیکشن ،  ووٹ خریداری کی واٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی، یہ چیٹ کس کس کے درمیان ہوئی ؟ آپ بھی جانیں

سینیٹ الیکشن ،  ووٹ خریداری کی واٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی، یہ چیٹ کس کس کے ...
سینیٹ الیکشن ،  ووٹ خریداری کی واٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی، یہ چیٹ کس کس کے درمیان ہوئی ؟ آپ بھی جانیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ الیکشن کے لیے   رکن صوبائی اسمبلی کا ووٹ خریدنے کے لیے  ہونے والی واٹس ایپ چیٹ سامنے آئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق واٹس ایپ چیٹ میں لیگی رکن اسمبلی کے مڈل مین عادل شاہ کی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی سے بات ہوئی ہے۔چیٹ میں مڈل مین کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ پارٹی آپ کو 10 دے یا 20 اس میں آپ دونوں کی رضا مندی ہوگی۔کل تک ریٹ 6 تھا آج ہم نے دو سے 8 میں بات کرلی ہے۔ 

جس پر تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کہتے ہیں ایسا نہ ہو ہم دونوں خراب ہوجائیں،حالات بہت سخت ہیں کوئی کسی پر اعتماد نہیں کررہا۔ جس پر عادل شاہ کہتا ہے کہ ایسا  نہیں ہے  میں آپ کو 100 فیصد گارنٹی دوں گا۔مجھے اس میں سے صرف 30 لاکھ کا حصہ ملے گا۔ 

مزید :

قومی -