’میرے ساتھ کالج کے دنوں میں زیادتی ہوئی ‘ سوشل میڈ یا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر زوئی ہاشمی نے خاموشی توڑ دی

’میرے ساتھ کالج کے دنوں میں زیادتی ہوئی ‘ سوشل میڈ یا پر ویڈیو وائرل ہونے کے ...
’میرے ساتھ کالج کے دنوں میں زیادتی ہوئی ‘ سوشل میڈ یا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر زوئی ہاشمی نے خاموشی توڑ دی
سورس:   twitter/@SyedMohammadPa2

  

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف ٹک ٹاکر زوئی ہاشمی نے کچھ عرصہ قبل سامنے آنے والی ویڈیو سے متعلق خاموشی توڑ دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ میری یہ ویڈیو چار سال پرانی ہے 

ایک یو ٹیوبر کے ساتھ انٹر ویو میں زوئی ہاشمی نے بتایا کہ جب یہ ویڈیو بنائی گئی تھی اس وقت وہ کالج میں زیر تعلیم تھیں اور اب وہ یونیورسٹی میں پڑھ رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب یہ ویڈیو میرے لیے اہم بات نہیں ہے کیونکہ یہ بہت پہلے کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور میں ذیشان روکھڑی کے ساتھ تعلق میں ہوں ۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل زوئی ہاشمی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں روتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا،ویڈیو میں لڑکی کی حالت خاصی خراب لگ رہی تھی اور وہ زیادتی کی کوشش کرنے والے لڑکے کو ایسا کرنے سے روک رہی تھیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -