علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کیلئے بڑا قدم اٹھالیا گیا

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کیلئے ...
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کیلئے بڑا قدم اٹھالیا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) علی حیدر گیلانی کی ووٹ ضائع کرنے کے مشوروں پر مبنی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے والد یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا گیا  ۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یوسف رضا گیلانی کو نا اہل قرار دلوانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔ درخواست اراکین قومی اسمبلی فرخ حبیب اور کنول شوزب نے دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے  کہ یوسف رضا گیلانی کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہوئے، ان کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے ایم این ایز کو ووٹ ضائع کرنے کی ترغیب دی ۔

کنول شوزب کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے پاس کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہ گیا۔ دوسری جانب فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ کس قانون میں لکھا ہے کہ ضمیروں کے سوداگر بن جائیں ، آج یہ جماعتیں کرپٹ نظام کی حامی بنی ہوئی ہیں، پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن کی طرف لگی ہوئی ہیں۔

مزید :

قومی -