’یہاں بہت سی آنکھیں ہیں، پے منٹ کی تو لے کر کیسے جائیں گے‘ علی حیدر گیلانی کی آڈیو بھی سامنے آگئی

’یہاں بہت سی آنکھیں ہیں، پے منٹ کی تو لے کر کیسے جائیں گے‘ علی حیدر گیلانی ...
’یہاں بہت سی آنکھیں ہیں، پے منٹ کی تو لے کر کیسے جائیں گے‘ علی حیدر گیلانی کی آڈیو بھی سامنے آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی  ووٹ  ضائع کرنے کے مشوروں پر مبنی ویڈیو کے بعد ووٹ خریدنے کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آگئی ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق آڈیو ٹیپ میں علی حیدر گیلانی کو پی ٹی آئی کے رکن سے بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ علی حیدر گیلانی  کہہ رہے ہیں ’ناصر شاہ سے بات ہوئی ہے، وہ کہہ رہے ہیں تھوڑا نیچے آجائیں، جیسے ترقیاتی کام  چاہئیں کرادیں گے، 10 کروڑ کے ترقیاتی کام کرانے ہیں تو کرا دیں گے، آپ کیلئے انہوں نے کہا کہ جیسا چاہیں گےکام کرادیں گے۔‘

علی حیدر گیلانی نے مزید کہا ہماری جانب سے 16 کروڑ کی آفر ہوئی تھی، معاملہ 20 کروڑ تک بھی پہنچا ہوا ہے، فاٹا اور کے پی سمیت ہر جگہ ایک ہی ریٹ ہے، کراچی میں ایم کیو ایم کا ریٹ تھوڑا اوپر ہے۔ یہاں پے منٹ کریں گے تو مسئلہ ہوگا ، پھر لے کر کیسے جائیں گے، یہاں پر بہت ساری آنکھیں  ہیں ، لے جانے میں مسئلہ ہوگا۔

مزید :

قومی -