2مارچ ۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں 

2مارچ ۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں 
2مارچ ۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں 

  

آج کے دن 1949کو امریکن ایئر فورس کے بوئننگ -Bّ50 نے پوری دنیا کا بنا رکے چکر مکمل کیا۔ اس مشن کا نام ”لکی لیڈی 2“ رکھا گیا ۔مشن کیلئے ڈبل کریو کی ضرورت تھی وہ بھی تین پائیلٹس کے ساتھ تاکہ تمام پائیلٹس 4سے6گھنٹے کی شفٹ میں کام کر سکیں طیارے میں ایک اور تبدیلی کی گئی جس سے طیارے میں اسلحہ کی جگہ اضافی فیول ٹینک لگایا گیا”لکی لیڈی 2“ نے 26فروری 1949کو کارسول ایئر بیس سے اڑان بھری اور 94گھنٹے ایک منٹ کی فلائیٹ میں پوری دنیا کا چکر مکمل کیا۔”لکی لیڈی 2“نے 37742کلومیٹر کی مسافت طے کی طیارے کی واپسی کا ٹائم اندازہ لگائے گئے ٹائم سے 2منٹ کم تھا۔طیارے کو دوران پرواز 4بار فیول فراہم کیا گیا ۔

ٓٓآج ہی کے دن 1836کو ”ٹیکساس “ نے میکسیکو سے آزادی حاصل کی ۔ اس آزادی کے نتیجے میں ”ڈیوڈبرنٹ“پہلے صدر اور ”سام ہوسٹن “ پہلے کمانڈر ان چیف بنے۔ٹیکساس کا پہلا آئین غلام رکھنے یہ بنانے کے قانون کو تحفظ فراہم کرتا تھا جبکہ میکسیکو کا آئین غلامانہ زندگی کا مخالف تھا ۔

آج ہی کے دن 1965کو امریکا نے ویت نام میں 100سے زائد جنگی طیاروں کے ساتھ بمباری شروع کی ۔ اس آپریشن کا نام ”رولنگ تھنڈر “رکھا گیا ۔ آپریشن کا مقصدویت نام کے کمیونسٹ لیڈر ز پر پریشر بڑھانا اور ویت نام کی جنگی صلاحیت کو کم سے کم کر نا تھا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں 10ہزار سے زائد لوگ زخمی اور جاں بحق ہوئے ۔یہ مشن 1973تک جاری رہا۔

ٓٓآج کے دن 1969کو دنیا کی دو بڑی کمیونسٹ طاقتیں روس اور چین ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئیں۔ آج کے دن دونوں میںجنگ کا آغاز ہوا جنگ کیا مقام ”اوسوری ریور“تھا ۔جنگ کا آغاز تب ہو ا جب روس نے اوسوری ریور پر قبضہ کیا جو کہ چائنا کا حصہ ہے ۔

آج ہی کے دن 1990کو نیلسن منڈیلا افریکن نیشنل کانگریس کے ڈپٹی پریزیڈنٹ بنے ۔نیلسن منڈیلا کو 1990میں ایف ڈبلیو ڈی کلارک نے رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے نیلسن منڈیلا کو 27سال بعد رہائی حاصل ہوئی ۔ نیلسن منڈیلانے بطور نائب صدر افریکن نیشنل کانگریس 2سال خدمات سر انجام دیں اور 1992کو وہ اے ایف سی کے صدر منتخب ہو گئے۔نیلسن منڈیلا 1994کو امریکا کے صدر بھی بنے ۔یاد رہے کہ نیلسن منڈیلا پہلے سیاہ فام امریکن صدر تھے

مزید :

ادب وثقافت -