فیصل آباد وومن چیمبر کا خواتین کو کاروبار کی ترغیب دینے کا اعلان

فیصل آباد وومن چیمبر کا خواتین کو کاروبار کی ترغیب دینے کا اعلان

  

فیصل آباد(اے پی پی):فیصل آباد وومن چیمبر کا اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری خواتین کی بھر پور حوصلہ افزائی کے علاوہ نئی تعلیم یافتہ خواتین کو بھی اپنا کاروبار شروع کرنے کی ترغیب  دینے کا اعلان۔فیصل آباد وومن چیمبر کی صدر  نگہت شاہد کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں کل آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے لیکن قومی معیشت میں اِن کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہو  ں نے کہا کہ جن ملکوں نے ترقی کی ہے انہوں نے خواتین کی صلاحیتوں سے بھی بھر پور استفادہ کیا ہے۔

۔ لہذ ا ہمیں بھی ہنر مند افرادی قوت کی قلت پر قابو پانے کیلئے خواتین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقلیتی برادری کی کاروباری خواتین کی مشاورت اور تعاون سے اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی بہنیں مہارت حاصل کرنے کیلئے ٹیکنیکل کورسز میں دلچسپی لیں اور پھر اپنے ہنر کو بروئے کار لانے کیلئے محنت سے کام کریں تاکہ نہ صرف وہ اپنے اور اپنے خاندان کیلئے باعزت روزگار کا بندوبست بلکہ ملکی معیشت میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔

مزید :

کامرس -