پاک آسٹریلیا سیریز: 100فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت 

پاک آسٹریلیا سیریز: 100فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل کمانڈ اینڈ آریشن سینٹر(این سی او سی)نے پاکستان آسٹریلیا  سیریز میں 100فیصد شائقین کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دیدی،جس کے بعدسو فیصد شائقین پاک آسٹریلیا کرکٹ میچز سٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے۔این سی او سی نے وفاق، صوبوں اور پی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا،جس کے مطابق مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی، تمام عمر کے افراد سٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا میچز دیکھ سکیں گے،اسٹیڈیم میں آنے کیلئے 12سال سے زائد عمر کی ویکسینیشن لازم ہو گی۔بارہ سال سے کم عمر بچے بغیر ویکسینیشن سٹیڈیم آ سکیں گے، انتظامیہ، تماشائیوں کیلئے سٹیڈیم میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازم ہو گا شائقین نے فیصلے پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے کہا کہ سو فیصد شائقین کی سٹیڈیم آمد کا فیصلہ بہت خوش آئند ہے۔