ادبستان صوفیہ سکول کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس کا انعقاد

ادبستان صوفیہ سکول کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس کا انعقاد

  

لاہور(پ ر) کورونا میں کمی کے ساتھ ہی صحت مندانہ سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے کھیل صحت مند معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار کرنل محمدانور خان صوبائی وزیر مال پنجاب اور پاکستان ہاکی ٹیم کی ممبر ندا اصغر نے پنجاب سٹیڈیم یمں ادبستان صوفیہ کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس کے موقع پر کیا ادارہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہمیشہ سے ہی جدید تعلیم و تربیت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طلباء کی ہم نصابی سرگرمیوں بالخصوص کھیلوں کی آؤٹ سرگرمیوں کو پروان چڑھایاسپورٹس ایونٹ میں تمام کلاسوں کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی مختلف کھیلوں میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر خواجہ محمد عاصم ایگزیکٹوڈائریکٹر، مسز عالیہ عاصم ڈائریکٹر اکیڈمک، مسز رضوانہ مظہر و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -