قومی کرکٹر حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ایک اور دھچکا، حارث رؤف کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہیں فی الحال تنہائی میں رکھا گیا ہے اور امکان ہے کہ وہ جمعہ سے شروع ہونے والے راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو جائیں گے۔رؤف نے ابھی تک پاکستان کے لیے کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا لیکن گزشتہ ہفتے پی ایس ایل میں انجری کے باعث حسن علی اور فہیم اشرف کے دستبردار ہونے کے بعد وہ سلیکشن کی دوڑ میں تھے۔
پاکستان نے ان دونوں کی جگہ افتخار احمد اور محمد وسیم جونیئر کو طلب کیا، لیکن وہ اپنے ریزرو کھلاڑیوں میں سے آپشنز پر غور کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
، جن میں محمد عباس اور نسیم شاہ کور کے طور پر شامل ہیں۔