پنڈی ٹیسٹ،پاک آسٹریلیا کرکٹ ٹیموں کی بھرپور پریکٹس

 پنڈی ٹیسٹ،پاک آسٹریلیا کرکٹ ٹیموں کی بھرپور پریکٹس

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روزپنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں اپنا، اپنا تربیتی سیشن کیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ کے شعبوں میں عمدہ پرفارمنس لانے کے لئے بھرپور پریکٹس کی جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے کپتانوں نے وکٹ کا بھی معائنہ کیا جہاں دونوں ٹیمیں مدمقابل آئیں گی پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔  پہلا ٹیسٹ میچ  4سے 8مارچ تک پنڈی سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -