پاکستان کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، سمتھ

پاکستان کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، سمتھ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کے کرکٹراسٹیواسمتھ  نے کہا ہے کہ پاکستان کوہرانے کے لئے بہترین کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔آسٹریلین کرکٹر اسٹیواسمتھ نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں۔ شاہین شاہ اور حارث رؤف تیز رفتار فاسٹ بالرز ہیں۔اسٹیواسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلنے کی ہمیشہ سے خواہش تھی۔پہلے پریکٹس سیشن میں اسٹیڈیم اورپچ دیکھنے کا موقع ملے گا اورکنڈیشنزسے آگاہ ہونے کی کوشش ہوگی۔اسٹیواسمتھ نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کچھ سال قبل آسٹریلیا میں کھیلے تھے، پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے، پاکستان میں سیکیورٹی بہترین ہے اور ہم محفوظ محسوس کر رہے ہیں،اسلام آباد میں بہترین میزبانی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف کنڈیشنر میں کھیلنے سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔بطورکھلاڑی آسٹریلیا کے لئے کھیلنے پرخوش ہوں۔ پیٹ کمنز عمدہ کپتانی کررہے ہیں کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار کھیلنے کا موقع ملے گا اس لیے کنڈیشنر سے آگاہ ہونے کی کوشش ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -