ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قراداد اسمبلی میں جمع

ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قراداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں 27روپے فی کلو ایل پی جی میں اضافے کے خلاف مذمتی قراردادجمع،قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عنیزہ فاطمہ نے جمع کروائی ہے۔

جس میں کہاگیا کہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ایک اور جھٹکا حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے، ایل پی جی کی قیمت 207 روپے سے بڑھا کر 234 روپے فی کلو ہو گئی،ریاست مدینہ بنانے کی دعویدار حکومت نے دو سال میں 160روپے فی کلو تک ایل پی جی میں اصافہ کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا، مہنگائی کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی خیر خواہی کے تمام نئے پرانے حکومتی دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے،حکمران اپنی عیاشیوں کا سامان اشیاء  خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرکے پورے کرتے ہیں،مہنگائی کی وجہ سے عوام اپنے بچوں کی سکول فیس دینے سے بھی مجبور ہیں، پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مذمت کرتاہے،اور مطالبہ کرتا ہے کہ وفاقی حکومت اس حالیہ اضافے کو فور واپس لے۔(بمعہ تصویر)

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -