”قومی زبان اردو کو نافذ کرو“کے حوالے سے تقریب

 ”قومی زبان اردو کو نافذ کرو“کے حوالے سے تقریب

  

لاہور(فلم رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان، لاہور کے زیر اہتمام ”قومی زبان اردو کو نافذ کرو“کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت عبدالکریم خالد نے کی؎جبکہ مہمان خصوصی خالد ندیم شانی تھے اور نظا مت کے فرائض ندیم شیخ نے سرانجام دیئے۔ محمد رضوان نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔کلیدی خطاب میں عبدالکریم خالد کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی زبان کو بھولنا نہیں چاہیے۔اردو کو مل جل کر سنوارنا ہوگا۔ہم اردو کا راگ الاپتے ہیں مگر اپنے بچوں کو انگلش سکول میں پڑھاتے ہیں۔تقریب کے آخر میں کچھ شعراء نے اپنا کلام بھی پیش کیاجن میں فرحت زاہد،خالد محمود، فوزیہ سعدی،رضوان احمد،محمد اقبال،اقرا جمشید راجپوت،محمد مظفر علی اورآفتاب خان شامل تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -