اسلام سے بڑھ کرعورت کے حقو ق کا کو ئی محا فظ نہیں،مو لانا علیم شاکر 

اسلام سے بڑھ کرعورت کے حقو ق کا کو ئی محا فظ نہیں،مو لانا علیم شاکر 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر مرکزی جمعیت علمائے اسلام پاکستان لاہور، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے ناظم اعلی مہتمم جامعہ فا طمۃ الزاہر للبنات مو لانا علیم الد ین شاکر نے کہا ہے کہ  اسلام سے بڑھ کر عورت کے حقو ق کا کو ئی محا فظ نہیں، غیر ملکی سرمایہ پر چلنے والی این جی او اسلام کا مذا ق اڑا کر خود ہی چیخ وپکا ر سے اپنی مظلومیت کا رونا رہی ہیں، مغر بی ایجنٹ ایک سا زش کے تحت عورتو ں کو مردور کے مد مقا بل لا کرملک میں نیا تما شا لگا رہے ہیں۔ وہ جامعہ مسجد احمد علی لاہوری میں علما ء سے گفتگو کررہے تھے۔ انہو ں نے کہاکہ  اسلام نے عور ت کو گھرکی زینت بنا یا مغر ب عور ت کو بازار کی زینت بنا کر اس کی تذلیل کرا رہاہے۔

، پاکستان میں ایک عور ت بے نظیر بھٹو ملک کی وزیراعظم تک رہ چکی ہیں جبکہ امریکہ میں آ ج تک کو ئی عورت وزیراعظم نہیں بن سکی کیو نکہ وہاں آ ج بھی عور تو ں کو بنیاد ی حقو ق حا صل نہیں ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں عور ت مارچ کے نام پر سڑکو ں پر آ نے والی خوا تین مغر بی تنخواہ دار ہیں وہ اپنی ڈ یو ٹی سر انجام دے رہی ہیں اور اپنی تنخواہ و صو ل کرنے کیلئے پاکستانی معصوم خوا تین کو حقو ق کے نام پر سڑکو ں پر لا کر ان کاتما شا لگا تی ہیں۔ہم عور ت مارچ کے نام پر بے حیا ئی اور فحا شی پھیلانے والی مغر بی ایجنٹ خوا تین کو دعو ت دیتے ہیں کہ وہ اسلامی تعلیما ت کا مطا لعہ کریں، اسلامی معلوما ت رکھنے والی خوا تین کسی صور ت عور ت مارچ کا حصہ نہیں بن سکتیں۔ حکومت کی ذ مہ داری ہے کہ وہ بے حیا ئی والے پرو گرامو ں کی رو ک تھام کیلئے اقداما ت کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -