ایک ماہ میں حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا، خواجہ عمران نذیر

ایک ماہ میں حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا، خواجہ عمران نذیر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ بہت امید ہے کہ اس حکومت سے ایک ماہ کے اندر جان چھوٹ جائے گی۔صبح بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے اضافہ کیا اور رات کو 5 روپے سستی کرنے کا اعلان کیا۔ابھی ہم نکلے نہیں اس سے پہلے ہی حکومت گھبرا گئی ہے۔نواز شریف کے دور میں پیٹرول 65 روپے فی لیٹر تھا،پیٹرول کی قیمت کم کرنی ہے تو نواز شریف کے دور کی قیمت کرو۔شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک نے ثابت کیا ہے کہ وہ پرویز ملک مرحوم کی لیگسی کو سنبھال رہے ہیں۔وہ گذشتہ روز رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے،اس موقع، ارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ چوہدری شہباز،چوہدری ختر علی،لیاقت کنول عامر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

 رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اپنی پارٹی اور عوام کی شکرگزار ہوں جنھوں نے مجھ پر اعتماد کیا،ہم سب اس بات ہر متفق ہیں کہ ہمارے قائد نواز شریف ہیں،آج یہاں پر نئے اور پرانے لوگ موجود ہیں۔یہی سیاسی پارٹیوں کا حسن ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -