امنا اشفاق مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صوبائی نائب صدر مقرر

  امنا اشفاق مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صوبائی نائب صدر مقرر

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب میں بہترین تنظیمی کارکردگی پر امنا اشفاق تا ج کو نائب صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے، سیدہ ماجدہ زیدی جنرل سیکرٹری کی طرف سے موصولہ سفارشات پر پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینٹر کامل علی آغا نے امنا اشفاق تاج کو نائب صدر شعبہ خواتین پنجاب مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

سینٹر کامل علی آغا نے انہیں مسلم لیگ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں انہیں نوٹیفکیشن دیا اس موقع پر انہوں نے انہیں نائب صدرشعبہ خواتین پنجاب مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ امنا تاج اپنی نئی ذمہ داریوں کے حوالہ سے پہلے سے زیادہ مستعدی اوردلجمعی سے کام کرینگی اور پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخرسیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی،برداشت اور بردباری جیسی اعلٰی انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی، قومی تنیظمی ذمہ داری پوری کرینگی۔مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کے صدر خدیجہ عمر فاروقی اور جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی نے بھی انہیں ان کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عہدہ ان کیلئے مزید ترقی کا باعث بنے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -