لیسکو ریٹائرملازمین کے اعزاز میں تقریب،چیف ایگزیکٹو کی شرکت

لیسکو ریٹائرملازمین کے اعزاز میں تقریب،چیف ایگزیکٹو کی شرکت

  

لاہور(خبرنگار)لیسکو کے رواں ماہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے ریٹائرہونے والے ملازمین سے خطاب میں کہا کہ لیسکو میں باقاعدگی سے ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی ان کے پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دئیے جائیں۔ ریٹائرڈ ملازمین میں چوہدری اشتیاق حسین،خلیل احمد، عنایت علی، علی شان، ظفر اللہ سیف، محمد حفیظ، محمد افضل، صبور قمر، محمد امجد، محمد شفیق  و دیگر شامل ہیں۔ آخر میں ملازمین کو پنشن پیپرز/چیک اور تحائف بھی دئیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -