صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں: شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز لوٹ لئے گئے، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری 

صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں: شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری راہزنی وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق برکی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے حسیب کے گھر گھس کر اہلخانہ سے اسلحہ کے زور پر 7لاکھ 32ہزار مالیت کی نقدی، طلا ئی زیورات اور دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے رائیونڈ سٹی کے علاقے میں نامعلوم چور بشارت کی دکان سے 3لاکھ روپے مالیت کا الیکٹرانکس کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے افتخار سے اسلحہ کے زور پر3لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار کے علاقے میں ڈاکو نصر اللہ سے 55ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹاؤن میں ڈاکومنیر سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، ساندہ میں ڈاکوؤں نے آفاق سے16ہزار روپے اور موبائل فون، بادامی باغ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے جابر علی سے 40ہزار روپے اور موبائل،پرانی انارکلی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ہاشم علی سے 20ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا  جبکہ گرین ٹاؤن اور ڈیفنس اے سے گاڑیاں اور بھاٹی گیٹ،سمن آباد اور نواب ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -