گرین ٹاؤن،  ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے ہاتھوں ڈاکو زخمی

گرین ٹاؤن،  ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے ہاتھوں ڈاکو زخمی

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) گرین ٹاؤن کے علاقے میں واقعہ ایک بیکری میں ڈکیتی مزاحمت پر بیکری کے مالک کے ہاتھوں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جس کے باوجود زخمی ڈاکو بیکری سے 70 ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگیا  بیکری کے مالک کے مطابق گزشتہ روز وہ اپنی بیکری میں موجود تھا کے ایک موٹرسائیکل پرسوار 3 مسلح ڈاکو بیکری پر آئے جن میں سے دو ڈاکو بیکری میں داخل ہوئے اور ایک ڈاکو بیکری کے باہر پہرا دیتا رہا دوران واردات بیکری مالک کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ایک ڈاکو بھاگ گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی بیکری میں ہی زخمی ہوگیا مگر اس کے باوجود زخمی ڈاکو بیکری سے 70 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -