فیروزوالہ، منشیات کے 3 بین الصوبائی سمگلر گرفتار

فیروزوالہ، منشیات کے 3 بین الصوبائی سمگلر گرفتار

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)فیکٹری ایریا پولیس نے ناکہ بندی کر کے بھاری مقدار میں علاقہ غیر سے آنے والی منشیات پکڑ لی اور تین بین الصوبائی منشیات کے سمگلروں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی چرس کار سمیت پکڑ لی  ڈی ایس پی فیروزوالہ عمران عباس نے بتایا کہ پکڑنے جانے والے سمگلروں کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ ملزمان کار کے خفیہ خانے میں چرس لا کر مختلف علاقوں میں ڈیلروں کے پاس فروخت کرتے تھے جو مختلف علاقوں میں اپنے گاہکوں کو منشیات فراہم کرتے تھے۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 ڈی ایس پی نے بتایا کہ منشیات فراہم کرنے والے سمگلروں کے بارے میں معلومات کی جارہی ہیں۔ جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 ڈی پی او شیخوپورہ چوہدری احسن سیف اللہ نے منشیات پکڑنے پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا خرم شہزاد ڈوگر اور سب انسپکٹر میاں شوکت علی اور دیگر افراد کو انعامات دینے کا اعلان کیا۔ علاوہ ازین سرکل فیروزوالہ پولیس  نے نیو ایر نائٹ کریک ڈاؤن کے دوران ناجائز اسلحہ،ون ویلنگ، آتش بازی اور سونڈ سسٹم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15افراد کو حراست میں لے لیا ان کے قبضہ سے اسلحہ اور شراب برآمد کی گئی۔ایس ایچ او فیکٹری ایریا خرم شہزاد ڈوگر نے ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے سب سے زیادہ ملزمان کو حراست میں لیا۔ 

مزید :

علاقائی -