مصطفی آباد، تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا 

  مصطفی آباد، تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی آباد کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے دوران موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے علاقہ میاں میر پل کے قریب سپیڈو بس نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 25 سالہ موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا اس کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی جو چونگی امرسدھو کا رہائشی تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کے بعد 25سالہ شاہد کی نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔ 

مزید :

علاقائی -