تہرے قتل کی واردات، نامزد چوتھے ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا

 تہرے قتل کی واردات، نامزد چوتھے ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں تہرے قتل کی واردات میں پولیس کی تفتیش جاری   پولیس ذرائع کے مطابق  پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد چوتھے شخص رضا کو بھی حراست میں لے لیا    ملزم قاتل آمین کا دوسرا بیٹا ہے پولیس کے مطابق چوہنگ میں تہرے قتل کی واردات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی۔پولیس نے قاتل بھائی آمین کے دوسرے بیٹے رضا کو بھی حراست میں لے لیا ہے ایف آئی آر میں رضا کو نامزد کرنے پر حراست میں لیا گیا تین ملزمان امین،شہزاد اور بابر کو پولیس نے پہلے ہی حراست میں لے رکھا ہے۔حراست میں لیے گئے  ملزمان کے خلاف وکیل امانت  علی اور اسکی بیوی شبانہ اور اڑھائی ماں کے بچے کو قتل کرنے کا مقدمہ درج ہے۔واقعہ کا مقدمہ مقتول کے دوسرے بھائی سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -