تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، 2 اشتہاری گرفتار

 تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، 2 اشتہاری گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)آپریشن ونگ تھانہ ماڈل ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے  2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن فہیم امداد نے بتایا کہ گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کا مفرور ملزم نعیم اور عاصم شامل ہیں ملزمان ڈکیتی و راہزنی سمیت جعلی چیک دینے کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ملزمان کو مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل نے اشتہاریوں کی گرفتاری پر ماڈل ٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش دی۔وقار کھرل کا مزید کہنا تھا کہ مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے موثر اقدامات اپنائے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -