فیروزوالہ، زمیندار کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

فیروزوالہ، زمیندار کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) دریائے راوی کے کنارے واقع آبادی سگیاں کلاں کے قریب زمیندار کی فائرنگ سے گولی لگنے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا مقتول چار بچوں کا باپ تھابتایا گیا ہے کہ سگیاں کلاں (ڈیرہ فضل دین) کے رہائشی زمیندار شاہ زیب نے اپنی  اراضی میں فصل کاشت کر رکھی تھی اس دوران باولہ کتا فصل میں داخل ہوگیا جس کو شاہ زیب نے مارنے کے لیے فائرنگ کی جس سے کتا بچ گیا مگر فائرنگ کی زد میں آ کر مالی محمد بشیر بھٹی شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امدا د کے لیے ہسپتال لے جا رہے تھے کہ راستے میں دم توڑ گیا  فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر ملزم شاہ زیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ 

مزید :

علاقائی -