شیخ الحدیث مفتی محمد عبداللطیف جلالی وصال فرما گئے، اناللہ وانا الیہ راجعون 

شیخ الحدیث مفتی محمد عبداللطیف جلالی وصال فرما گئے، اناللہ وانا الیہ ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) ہزاروں علماء کے استادشیخ الحدیث مفتی محمد عبد اللطیف جلالی وصال فرما گئے۔ نماز جنازہ آج بروز بدھ آبائی گاؤں مانگٹ شریف ضلع منڈی بہاؤ الدین میں پڑھائی جائے گی۔تحریک لبیک کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے رہبر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے شیخ الحدیث مفتی عبد اللطیف جلالی کے وصال پر ان کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مفتی محمد عبد اللطیف جلالی علوم و فنون کے بڑے ماہر استاد تھے۔ آپ نے تمام علوم و فنون تاریخی درسگاہ جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ بھکھی شریف منڈی بہاؤ الدین میں اپنے عہد کے جلیل القدر اساتذہ حضرت پیر سید محمد جلال الدین شاہ نقشبندی اور بحر العلوم علامہ محمد نواز کیلانی سے پڑھے۔ آپ حضرت حافظ الحدیث قدس سرہ العزیز کے علوم و معارف کے بہت بڑے ترجمان تھے۔ آپ نے جامعہ نعیمیہ لاہور، جامعہ مدین العلم گوجرانوالہ اور دیگر کئی مدارس میں پڑھایا اور ہزاروں علماء تیار کیے۔

عبد اللطیف جلالی 

مزید :

صفحہ آخر -