پی ٹی آئی کو اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی سطح پر کوریج ملتی ہے، اسد عمر

پی ٹی آئی کو اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی سطح پر کوریج ملتی ہے، اسد عمر

  

  اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسلامو فوبیا کیخلاف وزیراعظم کے موقف کیلئے عالمی سطح پر کوریج ملتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسلامو فوبیا کے خلاف وزیر اعظم کے موقف کیلئے موسمیاتی تبدیلی کی کوششیں، کوویڈ رسپانس کی کامیابی اور سماجی تحفظ وغیرہ کیلئے عالمی سطح پر کوریج ملتی ہے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ کو چوری شدہ دولت، بیرون ملک غیر قانونی جائیداد، بدعنوانی کے ذریعے کمائی گئی رقم کے لیے عالمی سطح پر کوریج ملتی ہے، فرق مزید واضح نہیں ہو سکتا۔

 اسد عمر

مزید :

صفحہ آخر -