عوامی پریشرپر پٹرول سستاکیا، اسلام آباد تک بہت سے معجز ے ہونگے: یوسف گیلانی 

عوامی پریشرپر پٹرول سستاکیا، اسلام آباد تک بہت سے معجز ے ہونگے: یوسف گیلانی 

  

  ملتان (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال گھمبیر ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سے لانگ مارچ شروع کردیا ہے، 27 فروری کو یہ مارچ شروع ہو ا، یہ مارچ کل ملتان پہنچے گا۔اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بہاولپور بائی پاس پر چیئرمین کا مثالی استقبال کیا جائے گا، جلالپور پیروالا، لیہ، راجن پور سے عوام ملتان پہنچے گی، عوامی پریشر کی بدولت پہلے دن ہی پٹرول سستا کردیا گیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد تک بہت سے معجزے ہونگے، ہمارا مقصد عدم اعتماد ہے، حکومت اب ہل چکی ہے، حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے، حکومت کے اتحادیوں کو بھی بہت سے تحفظات ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال گھمبیر ہے، اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے مستقبل کے لیے سوچ رہی ہیں، معاشی صورتحال تب ہی بہتر ہوگی جب ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی سے بہت تنگ ہے دو وقت کا کھانا مشکل ہوگیا ہے، عوام جب بھی باہر نکلتی ہے تو انقلابی صورتحال بن جاتی ہے۔

یوسف گیلانی

مزید :

صفحہ آخر -