بلاول بھٹو پہلے کونسلر بنیں بعد میں آکر بڑوں سے سوال پوچھیں: مراد سعید 

بلاول بھٹو پہلے کونسلر بنیں بعد میں آکر بڑوں سے سوال پوچھیں: مراد سعید 

  

  اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پہلے کونسلربنیں بعد میں آکر بڑوں سے سوال پوچھیں سندھ حقوق مارچ سے پرچی چیئرمین کی گھبراہٹ میں اضافہ ہوا کراچی میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے مراد سعید نے بلاول بھٹوکے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں گھر کی دہلیز پربھی لوگ محفوظ نہیں سندھ پولیس میں جرائم پیشہ افراد بھرتی کیے گئے کراچی کوکچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا مراد سعیدنے کہا کہ بلاول بھٹو بلدیاتی الیکشن میں سیاست سیکھیں، ہسپتالوں سے ادویات،ڈاکٹر،سکول سے فرنیچر،اساتذہ غائب ہیں سندھ میں اربوں کی گندم چوہے کھا جاتے ہیں  وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ کراچی میں ہسپتال سمیت سب کچھ تباہ ہے کورونا وباء کے بعد پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی، پارلیمنٹ میں لاک ڈاؤن پرکچھ لوگ مودی کی مثالیں دیتے تھے سمارٹ لاک ڈان کی حکمت عملی کو دنیا نے سراہا۔

مراد سعید

مزید :

صفحہ آخر -