بھوک سے مرتے بچوں کے مجرم سندھ پر قابض ہیں، شہباز گل

بھوک سے مرتے بچوں کے مجرم سندھ پر قابض ہیں، شہباز گل

  

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بھوک سے جان ہارتے بچوں کے مجرم سندھ پر قابض ہیں،عوام مارچ کا ڈرامہ رچانے والوں کے ساتھ نہیں،ریلیف پیکیج سے اپوزیشن کا مہنگائی کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ تباہی سرکار سندھ پر مسلط ہے،اگر اصل تباہی دیکھنی ہے تواندرون سندھ کے حالات دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ بھوک سے جان ہارتے بچوں کے مجرم سندھ پر قابض ہیں، پرچی چیئرمین اپنے صوبے کے مسائل سے نا آشنا ہے، عوام مارچ کا ڈرامہ رچانے والوں کے ساتھ نہیں ہے، عوام ان کی اصلیت جانتے ہیں وہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے نام پر سیاست چمکانیوالے عوامی ریلیف سے پریشان ہیں، اپوزیشن کے رویے سے ان کی منافقت واضح ہو گئی ہے۔

شہباز گل 

مزید :

صفحہ آخر -