سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی تیزی، انڈیکس میں 342.57پوائنٹس کا اضافہ: ڈالر کی قیمت برقرار 

سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی تیزی، انڈیکس میں 342.57پوائنٹس کا اضافہ: ڈالر کی ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید300پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس44400پوائنٹس سے بڑھ کر44800پوائنٹس پر بند ہوا،کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 68ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 62.08فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا،مقامی انسٹی ٹیوشز اور بروکریج ہاؤسز کی ٹیلی کام،آئل اینڈ گیس،پراپرٹیز،فرٹیلائزر سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا تاہم مذکورہ سطح کاروبار کے اختتام تک بحال نہ رہ سکی مگر مارکیٹ کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کیساتھ ہی بند ہوئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 342.57پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44461.01پوائنٹس سے بڑھ کر44803.58پوائنٹس ہو گیا اسی طرح151.77پوائنٹس اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17312.87پوائنٹس سے بڑھ کر17464.64پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30523.62پوائنٹس سے بڑھ کر30799.25پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروبار ی تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 68ارب70کروڑ14لاکھ75ہزار846روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب12ارب64کروڑ81لاکھ27ہزار587روپے سے بڑھ کر76کھرب81ارب34کروڑ96لاکھ3ہزار434روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو10ارب روپے مالیت کے 30کروڑ93لاکھ46ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو6ارب روپے مالیت کے 20کروڑ81لاکھ22ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر364کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،117میں کمی اور21کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ98لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ91لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ83لاکھ،ٹیلی کام لمیٹڈ 1کروڑ72لاکھ اور غنی گلوبل 1کروڑ31لاکھ حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے رفحان میض کے بھا? میں 125.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعدا سکے حصص کی قیمت بڑھ کر11125.00روپے پر جا پہنچی اسی طرح138.00روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت بڑھ کر2310.00روپے ہو گئی جبکہ سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 85.80روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر1058.20روپے ہو گئی اسی طرح44.84روپے کی کمی سے انڈس موٹرز کمپنی کے حصص کی قیمت کم ہو کر1429.56روپے پر آ گئی۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت177.50روپے پر مستحکم رہی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 177.50روپے اور قیمت فروخت 178روپے پر برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50روپے سے کم ہو کر197.37روپے اور قیمت فروخت199.50روپے سے کم ہو کر199.30روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236روپے سے بڑھ کر237روپے اور قیمت فروخت238.50روپے سے بڑھ کر239روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں 17ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1922ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 150روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ28ہزار750روپے ہو گئی جبکہ128روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ10ہزار382روپے پر جا پہنچی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -