کراچی،صحافی اطہر متین کا گرفتارقاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی،صحافی اطہر متین کا گرفتارقاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  

کراچی(آئی این پی)معروف صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ایس ایس پی قمبر کے مطابق قمبر اور کراچی پولیس کی شہداد کورٹ میں مشترکہ کارروائی کے دوران نارتھ ناظم آباد میں قتل ہونے والے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ایس ایس پی مشیر احمد بروھی کا کہنا ہے کہ قمبر پولیس اور کراچی پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی، ملزم قمبر شہداد کورٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوا۔ ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ملزم انور حسنی نے اطہر متین پر فائر کئے تھے، ملزم کا دوسرا ساتھی چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس مقابلہ

مزید :

صفحہ آخر -