عوام کو صحت کے شعبہ میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشا ں ہیں: یاسمین راشد 

عوام کو صحت کے شعبہ میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشا ں ہیں: یاسمین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 28واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرآصف طفیل،وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہر،رجسٹراراور سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر گنگارام ہسپتال میں زیر تعمیر مدر اینڈچائلڈبلاک پرجاری پیش رفت کاجائزہ بھی لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکوزیرتعمیر مدراینڈچائلڈبلاک پرجاری پیش رفت کی تفصیلات پیش کیں۔رجسٹراریونیورسٹی نے اجلاس کے دوران سینڈیکیٹ ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران 27ویں اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی اجازت دی گئی۔ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو بیسک سائنسزمیں ایم فل پروگرامزکے آغاز کی اجازت دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران پنجاب تھیلیسمیاء  اینڈادرجنیٹک ڈس آرڈرپروینشن اینڈریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے انٹرنل آڈیٹرکے اضافی چارج دینے کی اجازت دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران لیکچرتھیٹرزکیلئے نئے اے سی خریدنے کی اجازت دی گئی۔ اجلاس کے دوران کنٹریکٹ اپائنٹمنٹ پالیسی2004اور ریگولیشن ایکٹ2018کے عملدرآمدکی اجازت دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران گنگارام ہسپتال کیلئے ڈائیلسزآئٹمز اور کیمیکلزکی خریداری کے ٹینڈرکی اجازت دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف مدراینڈچائلڈہیلتھ کیلئے اگلے ایک سال کیلئے کنسلٹنٹ کی بھرتی کی اجازت دی گئی اور اجلاس کے دوران گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں ہاؤس آفیسرز،پوسٹ گریجوایٹ ریزیڈنٹس اور کنسلٹنٹس کی خالی سیٹوں پر بھرتی کی اجازت بھی دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی خالی پوسٹوں کے سلسلہ میں سلیکشن بورڈکی سفارشات کی ہدایت بھی کی گئی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ  ان خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بنیادی سہولیا ت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں دوسری جانب وزیر صحت سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں عالمی بنک کے وفدنے ملاقات کی۔سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ،سپیشل سیکرٹریزڈاکٹرآصف طفیل اورڈاکٹرفرخ نوید،ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرہارون جہانگیر اورڈاکٹرنعیم مجیدبھی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ہمراہ تھے۔عالمی بنک کے وفدمیں مانوبھٹرائی،بشری عالم اورشازہ خان شامل تھیں۔صوبائی وزیر اور عالمی بنک کے وفدکے درمیان پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے اقدامات پرتبادلہ خیال ہوا۔ عالمی بنک کے وفدنے پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا۔
یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -