اینٹی کرپشن،جعلسازی میں ملوث 2سیکرٹریز یونین کونسل گرفتار

اینٹی کرپشن،جعلسازی میں ملوث 2سیکرٹریز یونین کونسل گرفتار

  

  لاہور(سپیشل رپورٹر) ڈائر یکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب منظورحسین کی ہدایت اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ صفی اللہ گوندل کے حکم پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات رفعت محمود نے جعلسازی میں ملوث 2سیکرٹریز یونین کونسل سید تجمل حسین زیدی اورمحمدعمران کو گرفتار کرلیاملزم سید تجمل حسین زیدی اور ملزم محمدعمران جعلی برتھ سر ٹیفکیٹ‘  جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور جعلی نکاح نامہ تیار کر نے کے جرم میں ملوث تھے ملزمان کیخلاف تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن صفی اللہ گوندل نے کہا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایت کے تحت کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

اینٹی کرپشن 

مزید :

صفحہ آخر -