کے الیکٹرک کی بجلی 3.40روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست 

کے الیکٹرک کی بجلی 3.40روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست 

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کے الیکٹرک نئے بھی نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔کے الیکٹرک نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 3 روپے 40  پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نیشنل گرڈ سے بجلی مہنگی پڑی،گیس اور ایل این جی میں کمی کے باعث فرنس آئل کا استعمال کرنا پڑا جبکہ سوئی سدرن بہتر گیس پریشر کیلئے کچھ نہیں کر رہا۔کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک نے سوئی سدرن کے 142ارب کیوں نہیں دیے؟ مختلف ایڈجسٹمنٹ کے بعد کے الیکٹرک کا اضافہ 2 روپے 90 پیسے فی یونٹ بنے گا۔

کے الیکٹرک

مزید :

صفحہ آخر -