ملا زمین کی پنشن میں تاخیر کے  ذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی، وفاقی محتسب

 ملا زمین کی پنشن میں تاخیر کے  ذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی، ...

  

 

اسلا م آباد(این این آئی)وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے تمام وفاقی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ملازمین با لخصوص چھوٹے اور غریب ملازمین کی پنشن اور ریٹائرمنٹ کے واجبات کی بر وقت ادائیگی کو یقینی بنائیں،پنشن میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی محتسب نے سینئر ایڈ وائزر ایوب ترین کی سربراہی میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے جو متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے ساتھ میٹنگ کرکے تکنیکی وجو ہات سمیت دیگر مشکلا ت کا جائزہ لے کر چھ ہفتوں میں ایک جامع رپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی محتسب پنشن میں تاخیر کی سیکڑوں شکایات کے ازالہ اور وفاقی محتسب کی پنشن کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے بعض اہم وزارتو ں اور اے جی پی آر کے اعلیٰ افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں وفاقی محتسب کی ایک کمیٹی نے پنشن کے نظام کی اصلاح کے لئے ایک جامع رپورٹ پیش کی تھی جس کی سفارشات پر کما حقہ عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ وفاقی محتسب نے اداروں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ ذاتی طور پر پنشن کی شکایات کے سلسلے میں ذمہ دار افسران اور عملے کی نگرانی کریں اور وفاقی محتسب کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ وفاقی محتسب اعجا ز احمد قریشی نے اجلاس میں وفاقی اداروں کے افسران سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ چھوٹے ملازمین ہمارے بچوں کی طرح ہیں، ان کی پنشن کے اجرا ء میں کسی بھی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہیے کیو نکہ پنشن کے بغیر وہ گھر کے نظام کو نہیں چلا سکتے۔

 وفاقی محتسب

مزید :

صفحہ آخر -