عثمان بزدار کا شہری دفاع کے  عالمی دن کے موقع پر پیغام

 عثمان بزدار کا شہری دفاع کے  عالمی دن کے موقع پر پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہری دفاع کے ادارے کی اہمیت پہلے سے کہیں زیا دہ بڑھ گئی ہے۔موجودہ حالات میں شہری دفاع کے ادارے کے موثر کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ شہری دفاع کے ادارے کو جدید تقاضوں کے مطابق نئے تصورات سے ہم آہنگ کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ زلزلے، سیلاب اور جنگ کے دوران شہری دفاع کے ادارے کا کردار اپنی جگہ مسلمہ ہے۔  شہری دفاع کے ذمے زمانہ امن اور جنگ ہر دو صورتوں میں شہریوں کی حفاظت جیسا عظیم کام ہے۔ شہریوں کو زلزلے، سیلاب اور دیگر آفات سے بچانا اور محفوظ معاشرے کی تعمیر شہری دفاع کا بنیادی مقصد ہے۔
پیغام

مزید :

صفحہ آخر -